ہائیکورٹ نے2کنال سے بڑے گھروں کو لگثرری ٹیکس نوٹس معطل کر دئیے
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے محکمہ ایکسائزکی جانب سے دو کنال سے بڑے گھروں کے مالکان کو بھجوائے گئے لگژری ٹیکس کے نوٹسز معطل کرتے ہوئے ریمارکس دئیے ہیں کہ بادی النظر میں محکمہ ایکسائز نے ٹیکس ریکوری کے لیے قواعد وضوابط پورے نہیں کیے۔ فئیر ٹرائل ہر شہری کا حق ہے۔ محکمہ ایکسائز کو جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔ پنجاب حکومت اور ڈی جی ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنائے ہوئے موقف اختیارکیا گیا کہ چار کنال کے گھر کے مالک کو محکمہ ایکسائز نے لگژری ٹیکس کی مد میں 65لاکھ روپے کا نوٹس بھجوا دیا۔ درخواست گزار کے مطابق سال 2014 میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے 500سے زائد درخواست گزاروں کو لگژری ٹیکس کے بھجوائے گئے نوٹسز کالعدم قرار دیئے تھے۔ محکمہ ایکسائز نے دوبارہ ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی شروع کردی اور قواعد و ضوابط پورے کیے بغیر چار کنال کے گھروں کے مالکان کو 36لاکھ رو پے لگژری ٹیکس اور 29لاکھ روپے سرچارج عائد کرکے نوٹسز بھجوا دیئے گئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔