• news

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے تاریخ بڑھا دی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے،اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نیاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن