• news

شعیب اختر پہلے قومی ٹیم کے کوچ بنیں، پھر لاہور قلندر کیساتھ کام کریں

لاہور(حافظ محمد عمران/ سپورٹس رپورٹر) لاہور قلندرکے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عاطف رانا نے کہا کہ ناکامی سے مایوسی ضرور ہوئی ہے، بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی میں بھی اچھے نتائج نہ ملیں تو شائقین کو تکلیف پہنچتی ہے۔ عاقب جاوید صرف تیس دن کے کوچ نہیں وہ سارا سال کام کرتے ہیں باجوڑ سے میانوالی اور میانوالی سے ملتان ہر جگہ سے باصلاحیت کرکٹرز کو تلاش کر کے دنیا کے سامنے لا رہے ہیں۔ قلندرز کہیں نہیں جا رہے آئندہ برس کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ شعیب اختر لینجنڈ کرکٹر ہیں یہ ٹیم ان کی اپنی ہے جہاں تک کوچنگ کا تعلق ہے میری تجویز یہ ہے کہ ورلڈ ٹونٹی ٹونٹی سے پہلے وہ پاکستان ٹیم کی کوچنگ کریں اسے کامیابی دلوائیں پھر لاہور قلندرکے ساتھ کام کر لیں۔

ای پیپر-دی نیشن