مہنگائی نے غریب کا کچومر نکال دیا ‘وزیردفاع کو غربت نظر نہیں آتی:جاوید قصوری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیرجماعت اسلامی صوبہ پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک کی نصف آبادی سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔مگر وزیر دفاع کو غربت نظر نہیں آتی۔ حکومت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق 20لاکھ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جب سے حکومت آئی ہے تب سے اشیاء ضروریہ کی قیمتوںمیں 300فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام کا کچومر نکال رکھ ہے۔