• news

ماضی میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا:عمر مشتاق ورک

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پاکستان کو بے دردی سے لوٹا ہے اور دھوکہ دہی سے علاج کے نام پر بیرون ملک بیٹھ کر ملکی وقار سے کھیلنا قابل معافی نہیں نواز شریف کو حکومت واپس لائے گی اور عدالت کی طرف سے دی گئی سزا انہیں بھگتنا پڑے گی، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک نے کہا کہ ماضی میں ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیااور خزانہ خالی کر دیا گیا،ماضی میں لئے گئے بے تحاشہ قرضے دراصل مہنگائی کی اصل وجہ ہیں، عمران خان کو عوام کے مسائل کا علم ہے اور ان کے حل کیلئے مسلسل کوشاں ہیں،مشکل وقت میں عوام حکومت کا ساتھ دیں،کرپٹ لوگ اپنے اپنے انجام کو پہنچیں گے،اپوزیشن صرف باتیں کر رہی ہے،وفاقی بجٹ ہر صورت منظور ہو گا، ملکی مسائل کے حل کیلئے ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ایمانداری کے ساتھ ادا کرنا ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن