• news

 پی ٹی آئی کا منشور وسائل کی  مساویانہ تقسیم ہے: محمد صدیق مہر 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی حکومت نے سابقہ حکومتوں میں نظرانداز گوجرانوالہ سمیت پسماندہ ترین علاقوں میں میگا پراجیکٹس کا آغاز کر کے ان علاقوں کی عوام کو احساس محرومی سے نکالنے کی بنیاد رکھ دی اور تمام اضلاع کیلئے بلا تفریق و امتیاز وسائل کی مساوانہ تقسیم کی مثبت روایت کو فروغ دیا کیونکہ ن لیگ کے دور میں تمام وسائل چند مخصوص شہروں میں استعمال ہونے کی وجہ سے ترقی پسماندہ ترین علاقوں کا خواب ہی رہی ،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پسماندہ علاقوں میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھانے کا آغاز کر دیا اور یہ منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں ان خیالات کا اظہار سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی این اے 81 چوہدری محمد صدیق مہر نے اپنی رہائشگاہ پر شہریوں کے مسائل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا منشور وسائل کی مساوانہ تقسیم ہے۔ پنجاب حکومت سابقہ حکومتوں کی نا انصافیوں اور زیادتیوں کے ازالے کیلئے شبانہ روز کام کر رہی ہے مشکل دور گزر چکا ہے پسماندہ اضلاع کی ترقی سے وہاں کی عوام خوشحال ہو گی ۔

ای پیپر-دی نیشن