وزراء انصاف نہیں دلاسکتے توسانحہ ماڈل ٹاؤن کا سیاسی استعمال نہ کریں:خرم نواز گنڈا پور
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بعض وفاقی و صوبائی وزراء اسمبلی اپوزیشن کے سوالات کے جوابات نہ دے سکنے پر اپوزیشن کو سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا طعنہ دیتے اور اسے شریف برادران کا ظلم قرار دیتے ہیں بلاشبہ سانحہ ماڈل ٹاون ملکی تاریخ کی بدترین حکومتی دہشت گردی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے تاہم تحریک انصاف کی حکومت میں بھی انصاف کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ کل انسانی جانوں کا خون بہا آج انصاف کا خون بہہ رہا ہے۔وزراء انصاف نہیں دلا سکتے تو پھر سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا سیاسی استعمال بھی نہ کریں، ہم انصاف کی جنگ لڑنے کے لیے کافی ہیں۔