STEP کاECATاور NMDCATٹاپ اسکوررز کیلئے سکالرشپ کا اعلان
لاہور ( سٹاف رپورٹر) STEP ہر سال ECAT اور MDCAT N انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے ہائی اچیورز سکالرشپ کا اعلان کرتا ہے۔ جس کا مقصد طالب علموں کی محنت اور کاوشوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس سکالر شپ کے تحت ECAT کے ٹاپ اسکوررز کی انجینئرنگ کی 4 سالہ تعلیم اور MDCAT کے ٹاپ اسکوررز کی میڈیکل کی 5 سالہ تعلیم کے مکمل اخراجات STEP ادا کرتا ہے ۔ہر سال کی طرح اس سال بھی STEP by PGC کے طالب علموں نے انٹری ٹیسٹ میں اعلیٰ نتائج حاصل کئے ۔ اور اپنی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے اس سال بھیp 2020 STEP High Achievers Scholarshiکا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی رو سے ECAT کے 15اور NMDCAT کے 38 ٹاپ اسکوررزاعلی کارکردگی کی بنیاد پر انجینئرنگ اور میڈیکل کی تعلیم فری حاصل کریں گے۔ECAT میںلاہور سے ثقلین مشتاق 394/400 نمبر لے کر ٹاپ پر رہے، اور MDCAT Nٹیسٹ میں حافظ محمد احسان ارشاد 197/200 نمبر کے ساتھ سرفہرست رہے۔ہائی اچیورز طلباء اور ان کے والدین اس سکالر شپ کے اعلان کے شدت سے منتظر رہتے ہیں۔