علماء دین کاحوالہ ‘کردارپرہلکاداغ بھی بدنما لگتاہے:اشرف جلالی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک صراط مستقیم کے زیراہتمام جامعہ صراط مستقیم گلشن صدیق اکبرؓ میں فضائل علم کانفرنس کاانعقادکیاگیااس کی نظامت مفتی محمداظہرضیاء جلالی اورصدارت مفتی محمد جاویداجمیری نے کی جبکہ شیخ الحدیث مفتی محمدطاہرنوازقادری مہمان خصوصی تھے۔ تحریک لبیک یارسول ؐ کے سربراہ اورتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹرمحمداشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علماء کرام دین کاحوالہ ہیں ان کے کردارکی چادرپرہلکاساداغ بھی بہت بدنما لگتاہے۔ اگرمحافظ اورچوکیدارہی چوربن جائیں توپھرکس کی عزّت محفوظ رہے گی۔عوام کی رہنمائی کے لیے قرآن وسنت کے ماہرین علماء ربانی کا وجودمعاشرے میں ازحدضروری ہے۔