اداروں سے کرپشن کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے :وسیم اختر شیخ
قصور(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے صدرلاہورڈویژن وسیم اختر شیخ نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کے پاس اب تبدیلی لانے کا وقت ہے نہ استطاعت ۔ ایک وزیر کہتے ہیں مہنگائی کا انڈکس صرف 13 فیصد ہے ، دوسرے موصوف کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی نہیں ہوگی تو ملک نہیں چل سکتا ۔ پی ٹی آئی کے پاس دو سال رہ گئے ہیں مگر حکومت نے ابھی تک کسی سمت کا تعین نہیں کیا ۔ چار وزرائے خزانہ چار چار ماہ تک اپنے معاشی فلسفوں کی تبلیغ کر کے روانہ ہو گئے ۔ مہنگائی کے مارے غریب لوگ چیخ چیخ کر کہہ رہے ہیں کہ خدا را آپ گھر جانے پر فوکس کریں ۔ عام آدمی کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے ۔ اداروں سے کرپشن ختم کرنے اور گورننس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔ غیر سنجیدہ حکمرانوں سے توقع نہیں کہ ملک کو ٹھیک اور عوام کے دکھوں کا مداوا کر سکتے ہیں۔