• news

امتناع قادیانیت ایکٹ کو غیر موثر نہیں کرنے دیں گے: اکبر نقشبندی

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ قادیانیوں کو آئین و قانون کا پابند بنایا جائے امتناع قادیانیت ایکٹ کو غیر موثر نہیں کرنے دیں گے۔پاکستان کے آئین میں شاتمین رسالت کیلئے کوئی تحفظ نہیں۔ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظ ناموس رسالت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،مفتی غلام نبی جماعتی،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،مفتی محمد کریم خان،مفتی محمد حسیب قادری،علامہ محمد عمر صدیقی اور دیگر نے خطاب کیاانہوں نے مسئلہ کشمیر پر دو ٹوک جراتمندانہ موقف اختیار کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہے،687 دن سے مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرہ سوالیہ نشان ہے،فلسطین و کشمیر اقوام متحدہ امریکہ کی منافقت کے باعث جل رہا ہے،کشمیری بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔بھارتی فوج ظلم و ستم کے باوجود تحریک آزادی کشمیر کو دبا نہ سکی۔

ای پیپر-دی نیشن