• news

وزیراعظم کا دورہ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر: زکوآرڈینیشن کمیٹی کی کار کردگی پر اطمینان

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، سروسز انٹیلی جنس ایجنسیز کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے وزیراعظم اور وفاقی وزراء کا ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر استقبال کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کو انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔ واضح رہے کہ نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن 22 جنوری 2021ء کو ہوا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن