بھارت میں قتل کیے گئے 11پاکستانی ہندوئوں کے ورثاء کا مظاہرہ
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بھارتی سفارت خانہ کے باہر بھارت میں بے دردی سے قتل کیے گئے 11پاکستانی ہندوئوں کے ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا جسکے دوران مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان کے ہاتھوں بے دردی سے قتل ہونے والوں کی تحقیقات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہندوستان میں بے دردی سے قتل ہونے والوں کی تحقیقات سے متعلق حکومت پاکستان اور ورثاء کو آگاہ کیا جائے۔