• news

نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ پمیپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ نے 139 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر حاصل کرلیا۔کین ولیم سن نے 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، روس ٹیلر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے، دوسری اننگز میں ٹام لیتھم 9 رنز بناسکے جبکہ دیون کانوے 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ روی چندر ایشون نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارتی ٹیم دوسری اننگز میں 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔کیوی فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ٹرینٹ بولٹ نے دو اور کائل جیمی سن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔رشبھ پانت 41 اور روہت شرما 30 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کپتان ویرات کوہلی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔شبھمن گل 8 رنز بناسکے، چیتیسور پجارا 15 رنز بنائے، اجنکیا رہانے 15، رویندر جدیجہ16 اور ایشون 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔محمد شامی 13 اور جسپریت بمرا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگزمیں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 217 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی۔ٹم سائوتھی نے میچ میں مجموعی طور پر 8وکٹیں حاصل کیں ۔ 

ای پیپر-دی نیشن