• news

منی لانڈرنگ کیس، حمزہ شہباز کی ایف آئی اے میں پیشی،40منٹ تک تفشیش

 لاہور(نوائے وقت رپورٹ) حمزہ شہباز شریف ایف آئی اے آفس پیش ہوئے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش کی گئی۔حمزہ شہباز شریف سے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے تحقیقات کی۔ ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے اور وہ 40 منٹ تک ایف آئی اے دفتر میں رہے۔حمزہ شہباز شریف پر ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پیشی سے قبل حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجواتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع پر ایف آئی اے دفتر کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے آفس کے سامنے والی سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا جبکہ ن لیگ کارکنان کی بڑی تعداد حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے ریگل چوک پر موجود ہے۔

ای پیپر-دی نیشن