• news

پاک بحریہ کے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ اردنی بندرگاہ‘ پرتپاک استقبال  

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (بمعہ ہیلی کاپٹر) بحیرہ روم / بحیرہ احمر میں بین الاقوامی تعیناتی کے دوران اردن کی بندرگاہ عقبہ کا دورہ کیا۔ بندرگاہ آمد پر رائل اردنی بحریہ (آپریشنز اور ٹریننگ ڈویژن) کے سربراہ، پاکستان کے دفاعی اثاشی اور رائل اردنی بحریہ کے افسران نے جہاز کا استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران، مشن کمانڈر کموڈور رضوان خالد نے کمانڈنگ آفیسر پی این ایس ذوالفقار کیپٹن راؤ احمد عمران انور کے ہمراہ گورنر عقبہ محمد الرفالہ، کمشنر اردن میری ٹائم کمیشن  محمدالسلمان، کمشنر عقبہ سپیشل اکنامک زون اتھارٹی  نائیف البکیت اور ڈائریکٹر عقبہ ڈویلپمنٹ کارپوریشن  بشار ابو رومانی سے ملاقاتیں کیں۔ امن اور سمندری تحفظ میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا گیا۔ مشن کمانڈر نے  ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ کمانڈر رائل اردنی بحریہ کرنل ہشام الجراح،  اردن کے سرکاری عہدیداران، سفارتی عملے اور اردن بحریہ کے افسران نے پی این ایس ذوالفقار کا دورہ بھی کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستہ نے نیول بیس عقبہ میں مملکت اردن کی سو سالہ تقریبات میں حصہ لیا۔ بندرگاہ سے روانگی پر، پاک بحریہ کے جہاز نے اردنی بحریہ کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ بندرگاہ سے روانگی پر پاک بحریہ کے جہاز نے اردنی بحریہ کے ساتھ مشق میں حصہ لیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن