• news

دہشتگردپاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے: عابد جٹ

سانگلہ ہل (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد عابد جٹ نے کہا ہے کہ دہشتگردپاکستانی قوم کے حوصلے کسی صورت پست نہیں کرسکتے، سانحہ جوہر ٹا ئون کے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مالی امداد اور املاک کو پہنچنے وا لے نقصان کا ازالہ کیاجائے،لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر قوم غمگین اور رنجیدہ ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ لاہور بم دھماکہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور دلی صدمہ ہوا، لاہور کے ایک پوش علاقہ میں ایسا واقعہ حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،امن و امان کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہو چکی ہے جس کا اندازہ حکمرانوں کو نہیں ہو رہا۔

ای پیپر-دی نیشن