حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں :سعد الرحمن
جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما سعد الرحمن خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں انہیں ملکی دولت اپنی عیش پرستیوں پر خرچ کرنے ہی سے فرصت نہیں، اسمبلیوں کو جتنا بے توقیر پی ٹی آئی نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی ہر ہفتے ارکان کے سوالوں کے جواب دینے کا دعویدار وزیر اعظم اسمبلی کا رخ کرنے کو تیار نہیں،اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو مورثیت کا طعنہ دینے والا آج اپنے دور اقتدار میں غیر منتخب اراکین کے ذریعے اسمبلی اور حکومتی امور چلارہا ہے۔