• news

وفاقی ‘ صوبائی بجٹ ہر لحاظ سے متوازن ‘عوام دوست ہے:اسلم شیروانی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت کے اصل چہرے عوام میں بے نقاب ہو چکے ہیں اور دونوں جماعتیں اپنی سیاسی بقاء کی بے سود جدوجہد کررہی ہیںملک معا شی طو ر پر ترقی کریگا‘ قوم جانتی ہے کہ عمران خان مافیاز کا مقابلہ کر رہے ہیں اور سابق حکمرانوں کی طرح چور نہیں وفاقی اور صوبائی بجٹ ہر لحاظ سے متوازن اور عوام دوست ہیں جنہیں تمام شعبوں کی طرف سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں صحافیوںسے گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی، عوام فلاح و بہبود سمیت تمام چیلنجز کو حکومت نے نمٹایا ہے تین سالوں میں ریکارڈ عوامی خدمت کی گئی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان خراج تحسین کے حقدار ہیںالیکشن اور جوڈیشل ریفارم پر حکومت کام کررہی ہے اپوزیشن جماعتیں بھی کردار ادا کریں اور اپنی سفارشات سے حکومت کو آگاہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن