اسٹیٹ لائف ملک کی معاشی اور معاشرتی سرحدوں کی محافظ ہے: عامر وسیم سندھو
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان حافظ آبا دکے ایریا مینجر عامر وسیم سندھو نے کہا ہے اسٹیٹ لائف ملک کی معاشی اور معاشرتی سرحدوں کی محافظ ہے۔کورونا سے متاثرہ معیشت کے باوجود 70ارب 37کروڑ روپے کے بونس کا اعلان پالیسی ہولڈر ز پر اعتماد کا اظہار ہے۔ ان خیالات کا اظہاروہ گذشتہ روز یہاں منیر حسین بھٹی مرحوم کی بیوہ مقدس رانی کو ڈیتھ کلیم کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین، تبلیغی جماعت کے رہنما مولانامفتی غلام مصطفی گجر ، جنرل پریس کلب حافظ محمد عزیز الرحمن، عمران یٰسین سندھوایڈووکیٹ و دیگر معززین بھی موجود تھے۔