• news

مشکل وقت گزر چکا اب عوام کو  ریلیف حاصل ہو گا:حاجی محمد ڈوگر 

کوٹ رادھاکشن(نمائندہ خصوصی ) حکومت مشکل وقت کاٹ چکی اب عوام کو ریلیف دینے کا وقت آن پہنچاہے ، وزیر اعظم کو کئی دھائیوں کے خراب سسٹم کو درست کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہا لیکن وہ کسی کے آگے نہیں جھکے، میری سیاست کا محور علاقہ کی بہتری اور عوام کی فلاح وبہبود کے مواقع پیدا کرناہے۔ ان خیالات کااظہار رہنما تحریک انصاف ضلع قصور و اُمیدوار قومی اسمبلی پروفیسر حاجی محمد ڈوگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے کیا۔ اس بار پنجاب حکومت نے تاریخ کا سب سے زیادہ ترقیاتی کاموں کیلئے 5 ارب 84لاکھ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن