کینڈا 2سفید فام افراد کا چاقو سے حملہ پاکستانی شیدید زخمی داڑھی کاٹ دی
ٹورنٹو(آئی این پی ) کینیڈا میں مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، دو سفید فام افراد نے پاکستانی شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا،محمد کاشف کی داڑھی بھی کاٹ دی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے علاقے سسکاٹون میں دو سفید فام افراد نے پاکستانی پر چاقو سے حملہ کیا، جس سے محمد کاشف شدید زخمی ہوگیا، بازو پر گہرے زخم آئے، 14 ٹانکے لگے، متاثرہ شخص کی داڑھی بھی کاٹ دی گئی۔ کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں گزشتہ روز بھی دو مسلم خواتین پر حملہ کیا گیا تھا۔ چاقو بردار شخص نے خواتین کو دھکے دیئے، ان پر نسلی جملے کسے، پھر حجاب کھینچ کر نیچے گرا دیئے، حملے میں ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔ ایک اور واقعے میں دارالحکومت ٹورنٹو میں ایک مرد اور خاتون نے زبردستی مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور دھمکیاں بھی دیں، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ کینیڈا کے شہر لندن میں رواں ماہ پیش آنیوالے دہشتگرد ی کے واقعے میں پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے چار افراد کو ٹرک تلے روند کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔