• news

شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے خواہاں

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6  میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں، اگر فرنچائز مجھے اجازت دیتی ہے تو میں اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن