• news

دورہ انگلینڈ ‘قومی کرکٹرز کا ڈربی میں 3روزہ قرنطینہ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے سے برمنگھم سے ڈربی پہنچ گیا۔سکواڈ 3 دن روم آئسولیشن میں رہیگا اور آئسولیشن مکمل کرنے کے بعد7روز ٹریننگ کی اجازت ہو گی۔ قومی کرکٹ سکواڈ 6 جولائی کو کارڈف روانہ ہو گا۔پہلا انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ یکم جولائی اور دوسرا 3تین جولائی کو کھیلا جائیگا، قومی سکواڈچھ جولائی کو کارڈف روانہ ہوگا، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز آٹھ جولائی سے ہوگا۔پی سی بی کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم اکیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی جبکہ قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑی چھبیس جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20کے بعد قومی ٹی 20کرکٹرز وطن لوٹیں گے، قومی ٹیسٹ سکواڈویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد 25 اگست کووطن واپس آئے گا۔

ای پیپر-دی نیشن