شاہنواز دھانی کی فیملی فاسٹ بائولرکی کامیابی پر خوش
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاسٹ بائولر شاہنواز دھانی کی والدہ نے ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔ ملتان سلطان کے شاہنواز دھانی کی والدہ نے کہا کہ بہت خوشی ہورہی ہے، پورا سندھ خوش ہے۔فاسٹ بائولر کی والد نے کہا کہ شاہنواز دھانی کی کامیابی کے بعد گھر آنے کی بھی بہت خوشی ہے۔ دعا ہے شاہنواز کو اور بھی کامیابیاں نصیب ہوں۔شاہنواز دھانی کے بھائی علی رضا نے کہا کہ شاہنواز کو بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا شوق تھا، شاہنواز نے بہترین کرکٹ کھیل کر گاؤں اور علاقے کی شان بڑھائی۔