• news

فضل الرحمن کی طبیعت بہتر‘ شجاعت کا فون‘ مساجد میں صحت یابی کیلئے دعائیں

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی رہنما مولانا محمد امجد خان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی صحت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔ اتوار کے روز انہیں آئی سی یو سے کمرے میں منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے مولانا فضل الرحمٰن کو ٹیلی فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت کیلئے دعا کی جبکہ مولانا فضل الرحمنٰ نے بھی چودھری شجاعت حسین کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ جبکہ مولانا فضل الرحمنٰ کی صحت یابی کے لئے مدارس اور مساجد میں دعاؤں کا  خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ وفاق المدارس کے صدر مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر اور سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری خیریت دریافت کرنے کے لئے فون کیا۔

ای پیپر-دی نیشن