• news

وحدت کالونی میں سلنڈر دھماکہ،17سالہ لڑکا جاں بحق

لاہور (نامہ نگار) وحدت کالونی کے علاقہ میں ایک دکان میں گیس سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی۔ جس کی زد میں آکر 17سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ پر پائلٹ سکول اور قبرستان کے قریب گیس سلنڈروں کی دکان میں گزشتہ روز گیس فلنگ کے دوران ایک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ لگ گئی۔ جس سے سلنڈر میں گیس بھروانے کیلئے آنے والا 17سالہ لڑکا محمد عبداللہ ندیم جھلس کر جاں بحق ہو گیا ہے۔ سلنڈر پھٹنے کے زوردار دھماکے سے علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ متوفی عبداللہ وحدت روڈ پر اپنے رشتے داروں کے گھر ملنے کے لئے آیا ہوا تھا۔علاوہ ازیں آگ کی لپیٹ میں آکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن