• news

غیر قانونی یہودی بستیوں کیخلاف فلسطیننیوں کا احتجاج، اسرائیلی فوج کی شیلنگ، درجنوں زخمی

غزہ ( اے پی پی +نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج کی مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے  متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے، بیتا اور کالکیلیا شہروں میں غیر قانونی یہودی بستیوں کے خلاف کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ جبکہ نابلوس میں ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ انتہا پسند اسرائیلی رہنما مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں داخل ہو گئے۔ صیہونی فورسز انتہا پسند اسرائیلی رہنما کا تحفظ کرتی رہی۔ اسرائیلی فورسز نے شیخ جراح کے علاقے میں فلسطینی لڑکیوں پر تشدد کیا۔ بیت حسنین کے علاقے میں اسرائیلی فورسز نے گھر گھر تلاشی لی۔ تین روز سے غزہ میں فلسطینی صدر کیخلاف مظاہرے جاری ہیں۔ فلسطینی مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا۔ فلسطینی صدر محمود عباس پر فلسطینی رہنما نزاربنات کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن