لگتا ہے بلاول کو کشمیر میں اپنی پارٹی پوزیشن کا پتا ہی نہیں: فواد چودھری
اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ لگتا ہے کشمیر کے انتخابات میں بلاول کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں، سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں بلاول اور مریم الیکشن مہم میں چلا چلا کر پاگل ہو گئے اور بعد میں ان پر انکشاف ہوا کہ ان کی جماعتوں کے ٹکٹ پر ایک تہائی امیدوار بھی انتخاب نہیں لڑ رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کشمیر میں پیپلز پارٹی کے صرف آٹھ امیدوار الیکشن کی ریس میں ہیں۔ بلاول کی گفتگو سے لگتا ہے ان کو اپنی پارٹی پوزیشن کا پتہ ہی نہیں۔