• news

ایس ایس جی سی نے گیس کی قیمت میں اضافہ کی درخواست دیدی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے گیس کی قیمت میں اضافہ کی درخواست دیدی۔سوئی سدرن کی جانب سے  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اضافہ آئندہ مالی سال کی ریونیو ضروریات کے لیے مانگا گیا ہے، گیس قیمت میں اضافہ ریونیو شارٹ فال اور ایل این جی سروس کی مد میں کیا جائے۔اوگرا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے ریونیو شارٹ فال میں 109روپے 78پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مانگا ہے،سوئی سدرن نے ایل این جی سروس کی مد میں بھی 43روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مانگے ہیں۔ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کی درخواست کی سماعت کل کراچی میں کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن