• news

صدر جو بائیڈن اسرائئیل کی حمایت بند کریں37,ارکان کانگرس کا مطالبہ

واشنگٹن (این این آئی)ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے دسیوں ارکان نے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب ارسال کیا، امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائزارکان بھی ہیں۔اس خط میں صدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن