پی این ایس سیف جہاز کا دورہ کویت، بندرگاہ مینا الشویخ آمد پرشاندار استقبال
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پر تعیناتی کے دوران کویت کا دورہ کیا۔ کویت کی بندرگاہ مینا الشویخ آمد پر میزبان بحریہ نے پاکستانی سفارتی حکام کے ہمراہ جہاز کا استقبال کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پیٹرول پرتعیناتی کے دوران کویت کا دورہ کیا اس موقع پر جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ترجمان کے مطابق جہاز کے کمانڈنگ آفیسر اور میزبان حکام کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ بحری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں حصہ لیا۔