حکومت ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرے گی : ہمایوں اختر خان
لاہور(نیوزرپورٹر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حکومت ملکی وقار پر کوئی سمجھوتہ کرے گی نہ ہی قومی سلامتی سے متعلق کسی دبائو کا شکار ہو گی اور وزیراعظم عمران اس کا دو ٹوک اور بر ملا اظہار کر چکے ہیں ، فیٹف کے 27نکات پر عملدرآمد کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اس لئے پاکستان کیلئے کوئی خطرہ نہیں ۔ہمیں آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی سے کوئی خطرہ نہیں بلکہ دونوں جماعتیں خود اپنے لئے خطرہ ہیں۔