اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بلیک میل کرنے میں کامیاب نہیں ہونگی:مشتاق ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے نواز لیگ اور پی پی پی کی قیادت کو اپنی کرپشن پکڑے جانے کا گلہ ہے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی باتیں دیوانے کے خواب کی مثل ہیں اپوزیشن جماعتیں حکومت کو بلیک میل کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، کرپٹ سیاستدانوں کو ملک و قوم کے مفاد سے کوئی غرض نہیں یہ اپنے مفادات کے حصول کی خاطر بھاگ دوڑ کررہے ہیں، چاروں صوبوں کی زنجیر کا نعرہ لگا نے والوں نے سندھ میں ڈکٹیٹر شپ نافذ کررکھی ہے۔