جماعت اسلامی نوجوانوں کو بلدیاتی الیکشن میں پلیٹ فارم مہیا کریگی:شاہد نوید
گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے سیکرٹری جنرل شاہد نوید ملک اورمرکزی نائب صدرحافظ عدیل باسط نے کہاہے کہ نوجوان بلدیاتی الیکشن کی تیاری کریں جماعت اسلامی نوجوانوں کو بلدیاتی الیکشن میں اپنا پلیٹ فارم مہیا کریگی کیونکہ موجودہ حکمران بری طرح ناکام ہوچکے ہیں اب نوجوانوں کو آگے بڑھنا ہوگا کیونکہ نوجوان ہی اس ملک پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کی ضلعی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پرضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی صدیق احسن بٹ،ضلعی صدر یوتھ بشارت علی صدیقی،سابق امیر ڈاکٹر عبیداللہ گوہر ،طاہر مکی ہنجرا،محمد یوسف بٹ،وجاہت مغل،فیصل ذکا،حافظ نعیم فہیم،عمران گجر،محمد خان کمبوہ،ابتسام گل ودیگرنے بھی خطاب کیا، حافظ عدیل باسط نے کہا کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے میں جماعت اسلامی کا یونٹ قائم کیا جائے اور زیادہ نوجوانوں کو جماعت میں شمولیت اختیار کروائیں۔