جوہر ٹائون دھماکہ انسانیت سوز واقعہ ہے: الیاس گھمن
لاہور( خصوصی نامہ نگار)عالمی اتحاد اہل سنت والجماعت کے مرکزی امیر مولانا محمد الیاس گھمن نے جوہرٹاؤن لاہوربم دہماکے کی شدید مذمت اورقیمتی جانوں کے ضیاع پرغم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ نہایت ہی المناک اور انسانیت سوز واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔