• news

پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی سے متعلق   افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا

 اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان نے کالعدم ٹی پی ایس سے متعلق افغان وزارت خارجہ کا بیان مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ افغان سر زمین استعمال کی گئی۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے افغانستان کی وزارت جارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں طالبان کی موجودگی کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہمیشہ افغان سر زمین استعمال کی گئی، افعان بارڈ پر دہشت گردوں کی موجودگی کی رپورٹس موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن