پی آئی اے کے طیارے کی 8 منٹ تک بھارتی حدود میں پرواز
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کا مسافر طیارہ آٹھ منٹ تک بھارتی فضائی حدود میں سفر کرتا رہا۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو موسم کی خرابی کے باعث کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 606 لاہور کے قریب پہنچی تو موسم سازگار نہیں تھا جس پر پاکستانی اور بھارتی ائر ٹریفک کنٹرول کی اجازت سے اس طیارے نے 8 منٹ تک بھارتی حدود استعمال کی۔ اس طیارے کو اسلام آباد اتارا گیا۔ عالمی فضائی قوانین کے تحت ایمرجنسی حالت میں پیشگی اجازت سے غیر ملکی فضائی حدود استعمال کی جا سکتی ہے۔