• news

بحران شیدید، پنجاب سندھ، خیبر پی کے میں سی این گی، نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس معطل

لاہور+ کراچی (نوائے وقت رپورٹ) گیس کا بحران شدت اختیار کرنے پر سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبر پی کے جبکہ سوئی سدرن نے سندھ میں سی این جی سٹیشن  اور نان ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے سپلائی معطل کر دی ہے۔ فیصلے کے مطابق پنجاب اور خیبر پی کے میں 5 جبکہ سندھ میں 9 جولائی تک سپلائی معطل رہے گی۔ کمپنیوں کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کو گیس کی سپلائی بلاتعطل جاری رکھی جائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق سندھ میں سی این جی سٹیشن 22 جون سے بند ہیں۔ وزارتِ توانائی نے پاور پلانٹس کو پیداوار برقرارکھنے کیلئے فرنس آئل کی درآمد کی اجازت دیدی ہے۔ یہ اجازت گیس کے بحران کی وجہ سے دی گئی ہے تاکہ ذرائع کا کہنا ہے پاور پلانٹس پر فرنس آئل کی درآمد سے پڑنے والا مالی بوجھ صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔

ای پیپر-دی نیشن