• news

پاکستان کا جی ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ زیر غور، یورپی یونین 

اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ)یورپی یونین نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے  پاکستان تمام نکات پر عمل کرے، ہم ایف اے ٹی ایف کے فیصلوں کے پابند ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ہم منی لانڈرنگ کے خلاف نئے قوانین متعارف کرا رہے ہیں، خلاف ورزی پر یورپی یونین کی ریاستوں کو سزا ملے گی ۔یورپی یونین کے مطابق پاکستان کا جی ایس پی پلس کی معطلی کا معاملہ زیر غور ہے، ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن