خواتین کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر) خواتین کھلاڑیوں کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ برائے سیزن 22-2021 کا اعلان کردیا گیا۔ سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں 12 خواتین کرکٹرز شامل ہیں۔ تمام کٹیگریز کے ماہوار وظیفے میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا۔ جویریہ خان اور بسمہ معروف اے کٹیگری میں برقرار، ندا ڈار کی بی کٹیگری میں ترقی، پی سی بی ویمنز کرکٹر آف دی ایئر 2020 ، فاطمہ ثناء کو کٹیگری سی میں جگہ مل گئی، کائنات امتیاز اور نشرہ سندھ بھی کٹیگری سی کا حصہ بن گئیں فاطمہ ثناء کے علاوہ گزشتہ سال ایمرجنگ کنٹریکٹ حاصل کرنے والی تمام کرکٹرز رواں سال بھی ایمرجنگ کٹیگری میں شامل ہوگئیں۔