• news

کل سے پٹرول 6، ڈیزل 3 روپے لٹر مہنگا کرنے کی تجویز

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے فی لٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ اوگرا نے یکم جولائی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

ای پیپر-دی نیشن