• news

عالمی بنک نے 80 کروڑ ڈالر  قرض کی منظوری دے دی 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)  ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 80 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ بنک  کے اعلامیے کے مطابق قرض سے 2 سال کے عرصے میں 2 پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ ایک پروگرام سستی اور کلین توانائی سے متعلق ہوگا۔ اس پروگرام کے تحت 40 کروڑ ڈالر سے سستی اور شفاف توانائی مہیا کی جائے گی۔ اس پروگرام سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی، ٹیرف پر سبسڈی اور ترسیل پروگرام بہتر کیا جائے گا جب کہ 40 کروڑ ڈالر انسانی وسائل میں سرمایہ کاری کرکے مزید بہتری لانے کیلئے ہوں گے۔ اس کے علاوہ  صحت و تعلیم کے شعبے میں بہتری کے ساتھ ساتھ غریب طبقے کیلئے آمدن کے ذرائع بہتر کرنے پر بھی کام ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن