• news

دلیپ کمار پھر ہسپتال منتقل  نصیرالدین شاہ کی حالت سنبھل گئی 

ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیجنڈ مسلمان اداکاروں دلیپ کمار اور نصیر الدین شاہ کو طبیعت میں خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث 6جون کو ہسپتال منتقل کیا اور حالت سنبھلنے پر 11جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن گذشتہ روز ان کی حالت پھر بگڑ گئی۔  ڈاکٹروں کے مطابق حالت بہتر ہورہی ہے۔ دوسری جانب  70 سالہ نصیر الدین شاہ کا علاج بھی جاری ہے جنہیں ایک روز قبل  29 جون کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں ’نمونیہ‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ  نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹرز انہیں دو ایک روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے کیوں کہ نصیر الدین شاہ کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن