پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے ٹیکس کا معاملہ وفاق کا فیصلہ واپس لینے پر غور
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) پانچ منٹ کی کال پر 75 پیسے ٹیکس کے معاملہ پر وفاقی حکومت نے ٹیکس کے نفاذ فیصلہ واپس لینے پر غور شروع کر دیا۔ وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہاکہ وزیر اعظم عمران سے ملاقات میں ٹیکس کا معاملہ اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم کو وزارتِ آئی ٹی، پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کی تحفظات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم کو بتایا کہ ٹیکس سے عام لوگوں کو نقصان ہوگا۔ وزیر اعظم نے فراخ دلی کا مظاہرے کرتے ہوئے معاملے پر غور کا کہا ہے۔