شالامار باغ کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے محکمہ سیاحت اور پی ایچ اے مل کر کام کریں گے: آصف محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ برائے سیاحت آصف محمود کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تاریخی شالامار باغ کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے محکمہ سیاحت اور پی ایچ اے مل کر کام کریں گے۔ اس ضمن میں مشیر وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا میں سیکرٹری ٹورازم اینڈ آرکیالوجی کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے جواد احمد قریشی، ڈی جی آرکیالوجی الیاس گل، ڈائریکٹر مقصود احمد اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔مشیر سیاحت جو چیئرمین پی ایچ ایز پنجاب بھی ہیں نے کہا کہ مغلیہ دور کا شالامار باغ صدیوں سے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہے۔