حکومت سوشل میڈیاپر نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا نفرت پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرے،قرآن پاک بغیر تحقیق کے خبر پھیلانے،الزام تراشی اور دوسروں کی تضحیک کرنے سے منع کرتا ہے،دنیا کا کوئی مذہب انبیاء کرام الہامی کتابوں اور مقدس ہستیوں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،مسلمان خوش قسمت ہیں کہ انکی مذہبی تعلیمات قرآن و احادیث کی صورت میں موجود اور محفوظ ہیں زندگی کے تمام شعبوں کیلئے شریعت کی جامع راہنمائی موجود ہے،معاشرے میں نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے فروغ کیلئے تمام طبقات کردار ادا کریںان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ انوار القرآن کے سالانہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ڈویژنل صدر سرفراز احمد تارڑ،پیرسید فدا حسین شاہ حافظ آبادی،مفتی غلام نبی جماعتی،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔