• news

بلاول بڑھکیں مارنے کی بجائے کرپٹ والد کی لوٹ مار کا حساب دیں: غلام محی الدین

لاہور (نیوزرپورٹر)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدرو ایل اے 41 ویلی2 سے امیدوار غلام محی الدین دیوان نے کہاکہ اپوزیشن اپنے رویوں کو درست کرے اور اپنے گریبانوں میں جھانکے، اپوزیشن کا اسمبلی اجلاس میں غیر جمہوری رویے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، جعلی پرچی چیئرمین بلاول زرداری بڑھکیں مارنے کی بجائے اپنے کرپٹ والد کی لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں، بلاول زرداری اپناسیاسی قدبڑھانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، پیپلزپارٹی عقل سے عاری ہے،نام نہاد جمہوریت کے چیمپئین کہنے والی پیپلزپارٹی آج اسمبلی میں اس کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن