مزدوروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے:عمران غوث
پتوکی(نمائندہ خصوصی ) تحصیل صدر انصاف لیبر ونگ پتوکی حاجی عمران غوث نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں مزدوروں کیلئے بے پناہ محبت ہے ۔ لیبر کلاس کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگومیں کیا ، اس موقع پر صدر انصاف ویلفئیر ونگ سردار ظہیر ڈوگر ایڈووکیٹ ، حنظلہ مبشر شیخ، شیخ محمد افضل ،سلمان احمدجاوید، سلامت علی ، شیخ احسان اقبال ، سلمان سعید ، اظہر علی شاہ ، فیصل مصطفی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔