نیورو انسٹی ٹیوٹ کے گریڈ17تک 828 ملازمین میں 20لاکھ اعزازیہ تقسیم
لاہور( نوائے وقت رپورٹ) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے گریڈ ایک سے17تک کے 828ملازمین میں 20لاکھ روپے اعزازیہ کی رقم یکساں طور پر تقسیم کر دی گئی جس سے تمام ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود اور انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے کیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ای ڈی پنز پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ اس ادارے کے تمام ملازمین نے کورونا وبا کے دوران مریضوں کا بلا تعطل علاج معالجہ جاری رکھا ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایم ایس ڈاکٹر طاہر رشید، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ رضیہ شمیم، ڈائریکٹر فنانس محمد عارف و دیگر انتظامی ڈاکٹرز بھی اس موقع پر موجود تھے۔